Cricket ball and bails on oval

، لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف کرکٹر ورلڈ کپ سے باہر

سلام آباد:  سری لنکن فاسٹ باؤلر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے، وہ نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پرادیپ نیٹ پریکٹس کے دوران کوسل پریرا کو باؤلنگ کراتے ہوئے

سٹریٹ شارٹ روکنے کی کوشش میں ہاتھ کی انگلی زخمی کروا بیٹھے تھے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ٹیم مینجر آسانتھا ڈی مل نے بتایا کہ پرادیپ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ ایک ہفتے میں مکمل فٹ ہو جائیں گے، اگر پرادیپ سو فیصد فٹ نہ ہو سکے تو ان کے متبادل کے طور پر کاسن راجیتھا کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

About VOM

وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔