آؤ مل کر داعش کا خاتمہ کردیں،پاکستان اور ایران نے اتفاق کر لیا

تہران( ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران نے داعش جیسی تنظیموں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مذاکرات کا نواں دور ہفتہ کے روز تہران میں ہوا ۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کی جبکہ ایرانی وفد نائب وزیر خارجہ برائے ایشیاء پیسفک ابراہیم رحیم پور کی قیادت میں شریک ہوا ۔مذاکرات میں دونوں ملکوں کے وفود نے سیاست ، تجارت معاشی تعاون اور سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان ان شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ بات چیت کے دوران علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے رابطوں کے فروغ کیلئے مواقع بھی زیر غور آئے ۔دونوں ملکوں کے وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے خاص طور پر داعش جیسی تنظیموں نے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون لازمی ہے ۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف سے ملاقات بھی کی ۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اپنے ایرانی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔ایران کے وزیرخارجہ نے بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے داعش اور القاعدہ کو علاقے میں دونوں ملکوں کا مشترکہ دشمن قرار دیا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful