آئین معطل ،عمران خان تمام تر اختیارات کے مالک بن گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے پہلے اپنا آئین معطل کر کے عمران خان کو آمر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ میڈیا پر تنقید ہوئی تو پہلا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر آئین میں ترمیم کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو پارٹی آئین کے اختیارات دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے ایک دن میں دو نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ پہلے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کا آئین معطل ہے۔ تمام آئینی اختیارات عمران خان کو دیے جاتے ہیں۔ عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات تک پارٹی آئین کے اختیارات استعمال کرنے کے مجاز ہیں۔خبر نشر ہونے کے بعد تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے فوری طور پر دوسرا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں آئین معطلی کے الفاظ حذف کر کے اس کی جگہ ترمیم کا لفظ شامل کر دیا گیا ہے۔دوسرے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں اور پارٹی تنظیمیں تحلیل ہونے کے باعث پارٹی چیئرمین کو آئین کے تمام اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جنہیں وہ آئینی حدود میں رہ کر استعمال کر سکتے ہیں۔دونوں نوٹیفکیشن پی ٹی آئی کے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سردار اظہر طارق نے جاری کیے ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے عہدوں کو بھی آئینی تحفظ حاصل ہوگیا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.