آرمی چیف نےکراچی اجلاس میں کس کواورکیاوارننگ دی؟ انکشاف نےہلچل مچادی

کراچی (نیوزڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ2روز قبل کراچی میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف نے واضح الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہادتیں ہورہی ہیں۔ ہم اتنی محنت کررہے ہیں اور اس کا نتیجہ سیاسی لوگ اس طرح دے رہے ہیں ۔ یہ چیز ہم برداشت نہیں کریں گے ۔
وارننگ ان لوگوں کیلئے تھی جو کراچی آپریشن میں مداخلت کررہے ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے واضح کیاکہ جن لوگوں کو وارننگ دی گئی ۔ ان میں حکومت ، پولیس اور وہ لوگ شامل ہیں جوعزیر بلوچ اور نثار مرائی یا ڈاکٹرعاصم کی جے آئی ٹی پر دستخط نہیں کررہے۔
لوگوں کو پکڑنے کے بعد جے آئی ٹی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاتاکیونکہ پولیس افسردستخط نہیں کررہے ۔ان افسران کو بھی اپنی پوسٹنگ پیاری ہے ۔ اچھی نشستیں لیناچاہتے ہیں ۔کراچی آپریشن کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ آرمی چیف ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔نبیل گبول نے بتایاکہ جمہوریت کے دعوے دار اور اس کے گانے پر ناچنے والے سمجھ جائیں کہ فوج جمہوریت دشمن نہیں اور نہ ہی مارشل لاء کی حامی ہے لیکن یہ لوگ اپنے آپ کو مظلوم بنانے کے لیے مارشل لاء لگواناچاہتے ہیں۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful