رام اللہ : اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہری کو گرفتاری سے بچنے کی کوشش کے دوران گولی مارکر قتل کر دیا ۔
اسرائیلی سرحدی محافظ رام اللہ کے قریب قلندیا کیمپ میں داخل ہوئے، اسرائیلی فوجیوں نے ان میں ایک فلسطینی کو ٹانگ پر گولی ماری جب وہ قریبی مکان کی چھت پر چڑھ کر گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی رہا تھا
ادھر جمعرات کے روزبھی اسرائیلی فوج نے جنوبی مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہری کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ اپنے بیٹے کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایک دن پہلے قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے ساتھ تصادم میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کیا۔