اسرائیل کا تارکین وطن کو 60 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم

اسرائیلی حکومت نے ہزاروں افریقی تارکین وطن کو رواں برس مارچ کے آخر تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ہزاروں افریقی تارکین وطن کو رواں برس مارچ کے آخر تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے 2 ماہ کے اندر ہزاروں افریقی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، تارکین وطن کو سرکاری خطوط ملنا شروع ہو گئے ہیں جن میں اسرائیلی حکومت نے مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر واپسی کا ٹکٹ اور ساڑھے 3 ہزار ڈالر فی کس دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔

اسرائیلی امیگریشن اتھارٹی کی طرف سے جن لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں انہیں مارچ کے آخر تک اسرائیل چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ورنہ انہیں جیل بھیجے جانے اور پھر حتمی طور پر ملک بدر کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔نیتن یاہو حکومت کے اس فیصلے کو افریقی تارکین وطن کے علاوہ اسرائیلی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے گروپوں نے بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غیراخلاقی رویے کا مظاہرہ کررہی ہے۔واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں اس وقت 40 ہزار سے زائد تارکین وطن مقیم ہیں ۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful