اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس ائیر اتاشی کی گاڑی نے دامن کوہ کے قریب موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس ائیر اتاشی خود گاڑی چلا رہے تھے اور گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے تاہم سفارتی استثنیٰ کے باعث سفارتکار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کو پمز اسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور امریکی سفارت خانے کو بھی حادثے کی اطلاع کر دی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سفارت خانے کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آج سہ پہر سفارت خانے خانے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

’کسی کے ساتھ دشمنی نہیں انصاف ہونا چاہیے‘

امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا عتیق ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اس کے ساتھ حادثہ پیش آ گیا۔

عتیق کے والد کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں، بس انصاف ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یا سفارت خانے والوں میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا لیکن قانونی کارروائی کا فیصلہ برادری سے صلاح مشورے کے بعد کریں گے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful