اسلام آباد میں مسجد پر فائرنگ آئی بی اہلکار شہید

آئی ایٹ امام بارگاہ باب العلم میں موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ….. نماز پڑھ کر نکلنے والے1 نمازی شہید چار زخمی ….. زخمیوں کو پمز منتقل کر دیا گیا ….. آٹومیتک اسلحہ استعمال کیا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دہشت گرد امام بارگاہ کے مین گیٹ کے ساته لگے پانی کے کولر کے پاس پانی پینے کے بہانے آیا..جیسے ہی نمازی مغربین کی نماز ختم کرکے باہر آئے اس نے اچانک فائرنگ شروع کردی..فائرنگ کی زد میں آکر ایک نمازی موقع پر شہید ہوگیا جبکہ امام بارگاہ کے چوکیدار سمیت چار شدید زخمی ہوگئے. امام بار گاہ باب العلم I-8 مرکز اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ شام چه بج کر تیس منٹ پر پیش آیا..ذرائع کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار امام بار گاہ کے سامنے رکے اور امام بار گاہ کے سامنے پانی کے کولر سے پانی پینے کے بہانے کھڑے ہوئے ۔جنہوں نے نمازیوں کے باہر نکلنے پر فائرنگ کر دی۔۔جس کے نتیجے میں ایک نمازی موقع پر شہید ہوگیا جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے جن کو پمز شفٹ کر دیا گیا ہے.موقع پر دم توڑنے والے کی شناخت سید حبدار حسین شاہ ولد سید ہادی کے نام سے ہوئی ہے جوکہ ڈسٹرک اٹک کا رہاشی بتایا جاتا ہے اور آئ۔بی میں نائب کنسٹیبل تھا ۔جبکہ زخمیوں میں سید عین زیدی ،ڈاکٹر عنایت خالد، ندیم بخاری اور سید راضی زیدی شامل ہیں.
فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر سوار افراد موقع سے فرار ہو گئے ۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful