اسلام دشمن قوتیں ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں، راشد سومرو

سکھر ( نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں اور خطے کو فرقہ وارانہ جنگ کی آگ میں جھونکنے کی ناپاک سازش کی جا رہی ہے، جس پر جے یو آئی کو شدید تشویش ہے،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہا راہوں نے گوٹھ دین پور مہر میں جے یو آئی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی جانے والی افطار پارٹی اور جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔

علامہ راشد محمود سومرونے مذید کہا کہ ہم دونوں اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ باہمی کشدگی ختم کر کے مذاکرات اور سفارتی ذریعہ سے مسائل کا حل تلاش کر کے عالم اسلام اور امت مسلمہ کو مزید مشکلات سے بچائیں، انہوں نے کہا کہ تھا کہ استعماری طاقتیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے خطے کو جنگ کا ایندھن اور آماجگاہ بنانا چاہتی ہیں عالم اسلام کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے اور باہمی اتحاد کے و یکجہتی کے ذریعے سامراجی عزائم کو ناکام بنائیں، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے پشاور میں ہونیوالے کامیاب عالمی اجتماع کے بعد سامراجی طاقتوں نے مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی نئی سازشیں تیار کی ہیں مگر ہم اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ان کو ناکام بناد یں گے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful