اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ آغاز میں مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی تھی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس آغاز میں 153 پوائنٹس اضافہ کے بعد 37 ہزار 75 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2,240,600 شیئرز کی لین دین ہوئی۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور مارکیٹ گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 921 پر بند ہوئی تھی۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful