اشرافیہ کا بجٹ کشکول کو دیگ میں بدل دے گا، طاہرالقادری

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردّعمل میں کہا کہ اشرافیہ کا 5واں بجٹ کشکول کو ’’دیگ‘‘ میں بدل دے گا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہوائی قلعے تعمیر کرنے میں شہرت رکھتے ہیں، ان کے اعداد و شمار کو چیک کرنے کی ضرورت ہے، کسان دوست حکمرانوں نے بجٹ کے اعلان سے قبل کسانوں کو ’’پھینٹی‘‘ لگائی، قرضوں کے بوجھ میں ساڑھے 6 ارب اور بیروزگاری میں اضافہ، سرمایہ کاری، برآمدات، تعلیم و صحت کی سہولتوں میں کمی کونسا اقتصادی استحکام ہے؟ انہوں نے اپنے ردّعمل میں کہا کہ اشرافیہ کی پالیسیوں سے کرپشن، دہشتگردی اور آف شور بزنس کلچر کو فروغ ملا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں منی لانڈرنگ اور سوئس بنکوں میں پڑا پیسہ واپس لانے کا کوئی پلان شامل نہیں، عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر حکومت کسانوں کو ریلیف نہیں دیتی، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نام پر مال بنایا جا رہا ہے، ہر بجٹ کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھتی ہیں اس بار بجٹ سے پہلے قیمتیں بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے ہاتھ میں کشکول ہو اس کی دنیا میں کہیں عزت نہیں ہوتی، حکومت اعلانیہ اور غیر اعلانیہ قرضے لے کر قوم کے بچے بچے کا بال قرضوں میں جکڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ پر تفصیلی ردّعمل بعد میں دیا جائے گا، تعلیم، صحت کا پیسہ موٹر ویز پر لگانے والے حکمرانوں نے غریب دشمنی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful