اصلاحاتی پیکج، ڈرافٹ کی منظوری موخر، تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتمادمیں لیکر سفارشات تیار کی جائیں، قومی سلامتی کمیٹی

قومی سلامتی کمیٹی نے گلگت بلتستان کے مجوزہ انتظامی اصلاحات کے پیکج کو عوامی امنگوں کے مطابق بنانے کی ہدایت کردی جس کے بعد جمعرات کے روز پیکج کے ڈرافٹ کو وفاقی کابینہ سے منظوری مؤخر کردی گئی ہے، بدھ کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، سول وعسکری اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں اصلاحاتی پیکج کے مسودہ پر غور کیا گیا اور ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اصلاحات پیکیج تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت، گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہو، کمیٹی کی ہدایت کے بعد جمعرات کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے سے پیکیج کا ڈرافٹ نکال دیا گیا، ذرائع کے مطابق مجوزہ سفارشات میں مزید ترمیم ہوگی اور ایک بار پھر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سفارشات کو فائنل کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سفارشات کو فائنل کرنے سے قبل قانون ساز اسمبلی میں پیش کی جائیں گی یا ممبران اسمبلی سے رائے لی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس امر کا قوی امکان ہے کہ مجوزہ اصلاحات کے ڈرافٹ اور سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کا موزانہ کیا جائے گا۔ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر ایک بار پھر غور کیا جاسکتا ہے کیونکہ گلگت بلتستان کے عوام کی اکثریت نے سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کا نہ صرف خیر مقدم کیا تھا بلکہ انہیں کسی حد تک متوازن قرار دیا تھا۔ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات میں گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تین تین نشستیں دینے کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے بغیر عبوری آئینی صوبہ بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔ عبوری آئینی صوبہ بنانے سے ایک طرف عوام کے مطالبے کا کسی حد تک ازالہ ہوگا تو دوسری طرف کشمیر کاز پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بھارت نے خود مقبوضہ کشمیر کو لوک سبھا اور راجیا سبھا میں نمائندگی دی ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے مجوزہ اصلاحاتی پیکج کا اعلان فاٹا اصلاحات کے ساتھ ہی ہوگا اس سے پہلے جی بی کیلئے مجوزہ سفارشات کو فائنل کیا جائیگا۔ یہ عمل رواں ماہ ہی مکمل ہوگا۔ 7 مئی کو متوقع کابینہ کے اجلاس میں ڈرافٹ کو پیش کیا جاسکتا ہے اور منظوری کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful