افغانستانی سنی شیعہ علماء نے اتحاد بین المسلمین کی حمایت کا اعلان کیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کے الزہراء (سلام اللہ علیہا) مسجد پر حملے کے بعد شیعہ اور سنی علماء نے مسلمانوں کی وحدت پر زور دیا ہے۔ جمعرات کو کابل میں شیعہ مسجد الزہراء (سلام اللہ علیہا) پر حملے کے بعد جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی، ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ: داعش کی مذاہب میں جنگ کروانے کے منصوبے ناکام ہو گئے ہیں، شیعہ اور سنی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

افغانستان علماء شوریٰ کے سربراہ مولوی «قیام الدین کشاف» نے اس پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ: افغانستان میں شیعہ سنی کی وحدت بے مثال ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ ہمارے درمیان اختلافات ایجاد کرے، پر وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔

اگرچہ 40 سال سے افغانستان میں سیکورٹی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے، لیکن کبھی مذہبی اختلافات نہیں ہوئے ہیں، اور ہمیشہ سے شیعہ سنی بھائیوں کی طرح ساتھ رہتے ہیں۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful