افغان حکومت اور طالبان کے وفود اسلام آباد میں پہنچ گئے

پاکستان میں سفارتی اور طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے وفود اسلام آباد میں پہنچ گئے ہیں اور ان کے درمیان مذاکرات بدھ سے شروع ہونے کی توقع ہے۔
تاہم حکومت پاکستان نے باضابطہ طور پر ان مذاکرات کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ سے جب ذرائع نے ان مذاکرات کے بارے میں تفصیل جاننے کی کوشش کی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں معلوم کر کے آگاہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب ایک سینیئر فوجی اہلکار نے ذرائع کو ’ایک یا دو روز‘ انتظار کرنے کی ہدایت دی۔
تاہم افغان طالبان ذرائع بتایا کہ ان کی جانب سے حاجی دین محمد، ملا خلیل، فرہاد اللہ اور ملا عباس افغانستان اور قطر سے اسلام آباد آئے ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات کو چین کے شہر ارومچی میں گذشتہ دنوں منعقد ہونے والے مذاکرات کا تسلسل یا دوسرا راؤنڈ قرار دیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں سفارتی حلقوں کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس سال فروری میں کابل کے دورے میں افغان حکام اور طالبان کے درمیان رابطوں کی یقین دہانی کروائی تھی۔ لیکن کافی تاخیر کے بعد چین میں گذشتہ دنوں یہ پہلا رابطہ ہوا تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے پچھلے ہفتے میڈیا بریفنگ میں بھی کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن اور مصالحت کے عمل میں مدد کر رہا ہے جو کہ افغانوں کی قیادت اور افغانوں کا اپنا عمل ہے۔
ملا جلیل طالبان کے سابق نائب وزیر خارجہ رہ چکے ہیں، جبکہ حاجی دین محمد ننگرہار تعلق رکھتے ہیں، اور وہ ارومچی میں ہونے والے رابطے میں بھی شامل تھے۔
یہ مذاکرات ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب گذشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان میں سرحدی کشیدگی اور قندہار میں ایک اہلکار کی حراست کے بعد تلخی میں اضافہ ہوا تھا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیر طلب کر کے احتجاج کیا تھا۔
افغان طالبان نے تاہم گذشتہ دنوں ایک بیان میں یہ کہتے ہوئے اپنی تحریک کو ان رابطوں سے دور رکھنے کی کوشش کی تھی کہ اگر فریقین میں کوئی رابطے ہو رہے ہیں تو یہ ان کی ذاتی حیثیت میں ہوسکتے ہیں لیکن اسلامی تحریک کے نہیں۔
تجزیہ نگاروں کے بقول اس بیان کا مقصد طالبان کے اندر ان رابطوں سے کسی مخالفت کو روکنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful