اقوام متحدہ کی قراردادوں میں گلگت بلتستان متنازعہ نہیں،شیخ مرزا علی

گلگت(خصوصی رپورٹ)ممتاز عالم دین و اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے جنر ل سیکرٹری مولانا شیخ مرزا علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی الگ حیثیت اور الگ شناخت ہے اس کا مسئلہ کشمیر یا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ہمارے مجاہدین نے گلگت بلتستان کو کشمیر میں شامل کرنے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان میں شامل کرنے کیلئے جنگ آزادی کی تحریک شروع کی تھی ،اور ہمارے مجاہدین اور جنگ آزادی کے ہیروز نے اس خطے کو ڈوگروں سے آزاد کرانے کے الگ ریاست قائم کی تھی جس کے بعد پاکستان سے الحاق کااعلان کیاتھا ،انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی الگ الگ شناخت اور الگ الگ حیثیت ہے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے تحت مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر متنازعہ علاقے ہیں اس لئے وہاں پر اب تک سٹیٹ سبجیکٹ رول نافذ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ان دونوں خطوں سے سٹیٹ سبجیکٹ رول ختم نہیں کرسکتی ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا ہے اس کے برعکس گلگت بلتستان چونکہ الگ شناخت رکھتا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں متنازعہ نہیں ہے اس لئے ان علاقوں سے سٹیٹ سبجیکٹ رول کو ختم کردیا گیا ہے اگر یہ علاقے متنازعہ ہوتے تو اب تک یہاں بھی آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی طرف سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال ہوتا انہوں نے کہا کہ ہماری منزل اور مطالبہ پانچواں آئینی صوبہ اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی ہے اس کے علاوہ کسی بھی قسم کا کوئی سیٹ اپ ہمیں قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے میں کسی بھی قسم کا کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے جس اختیار اور جس قانون و آئین کے تحت گلگت بلتستان سے سٹیٹ سبجیکٹ رول ختم کیا گیاہے اسی قانون آئین اور اختیار کے تحت گلگت بلتستان کو آئین پاکستان میں شامل کرکے آئینی صوبہ بنایا جاسکتا ہے ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful