الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا گیا

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا ہے۔

ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں الطاف حسین کی جانب سے رینجرز کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی.

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف سول لائنز تھانے میں رینجرز ترجمان کرنل طاہر محمود کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا.

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزم الطاف حسین کو بیرون ملک ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جاسکا، لہذا انھیں مفرور قرار دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو کام جاری رکھتے ہوئے آئندہ سماعت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حیسن کو مفرور قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ الطاف حسین نے نجی چینل جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آپریشن میں شریک رینجرز اہلکاروں کے حوالے سے بظاہر کہا تھا کہ “رینجرز اہلکار ہیں نہیں، وہ تھے ہو جائیں گے”۔

رینجرز کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے میں الطاف حسین کے اسی بیان کو شامل کیا گیا تھا.

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful