العوامیہ کے شیعوں پر آل سعود کے فوجیوں کے حملے

وائس آف مسلم ( نیوز ڈیسک ) آل سعود کے فوجیوں نے ماہ رمضان میں بھی الشرقیہ علاقے کے شیعوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر العوامیہ کے المرواح محلے پر حملے کئے ہیں۔لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق العوامیہ کا علاقہ گذشتہ انیس دنوں سے آل سعود کے فوجیوں کے محاصرے میں ہے اور علاقے کے باشندوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جا رہی ہے جب کہ ان کے رہائشی مکانات کو ڈھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے- رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے ماہ رمضان المبارک میں بھی العوامیہ کے المرواح محلے کے گھروں پر حملے کئے ہیں – آل سعود کے فوجیوں نے گذشتہ روز بھی نیپام بم سمیت مختلف ممنوعہ ہتھیاروں سے اس علاقے کے لوگوں کےگھروں کو نشانہ بنایا تھا اور کئی افراد کو زخمی کردیا تھا-

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful