القدس کے لئے اپنے تین بیٹوں کی قربانی دینے والے عظیم رہنماء گرفتار ،مسلم دنیا خاموش تماشائی۔

نائجیریا کی مسلح افواج نے  عظیم رہنما ابراہیم زکزکی کے گھر کا محاصرہ کرکے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور بیشتر زخمی ہوچکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق  دوپہر کے وقت جب ربیع الاول کی آمد اور اس مہینے رسول خداؐ کی ولادت کے حوالے سے ایک تقریب نائجیریا کے شہر زاریہ میں جاری تھی کہ مسلح افواج نے امام بارگاہ کو گھیرے میں لے کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے کئی ہلاکتیں ہوئیں اور سات افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کیا گیا ہے۔نائجیریا کے شیعہ رہنما ابراہیم زکزکی کے گھر کا محاصرہ کیا گیا ہے ان پر فوجی چیف کی کانوائے پر حملے کا الزام ہے۔فوجی ترجمان کرنل کوکا شیکا کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں نائجیرین آرمی چیف کی کانوائے پر حملہ  اس ملک کے شیعہ رہنما ابراہیم زکزکی کے کہنے پر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ابراہیم زکزکی کی قیادت میں پچھلے کئی سالوں سے کرپٹ حکومت کے خلاف تحریک میں شدت آنے کے بعد حکومت اس تحریک کو کچلنے کیلئے بہانے تلاش کررہی ہے۔حالانکہ حکومت مخالف اس تحریک کے خلاف دہشت گرد تنظیم بوکو حرام بھی پیش پیش ہے جس نے یوم القدس کے موقع پر بم بلاسٹ کرکے 40 بیگناہ افراد کو شہید کیا تھا اس حملے میں ابراہیم زکزکی کے تین جوان سال بیٹے بھی شہید ہوچکے تھے۔پچھلے دنوں اس تحریک کے کچھ جوان دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہوچکے تھے اور آج ان کی تدفین کے موقع پر آرمی نے محاصرہ کرلیا ہے اور آخری خبریں آنے تک ابراہیم زکزکی کے گھر کا محاصرہ جاری ہے اور فوج نے پیش قدمی جاری رکھی ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful