الو کافی بے ضرر قسم کا پرندہ ہوتا ہے

حال ہی میں کیے جانے والے ایک تجربے میں اس معصوم پرندے کی ایک اور خاصیت سامنے آئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برن اول نامی الو جب ہوا میں اڑتا ہے تو دیگر پرندوں کے برعکس اس کے پروں کے پھڑپھڑانے یا اڑنے کی کوئی آواز پیدا نہیں ہوتی۔
اس تجربے کے لیے ماہرین نے ایک قطار میں مائیک نصب کیے اور ان کے اوپر الو سمیت دیگر جانوروں کو اڑایا۔ ماہرین نے دیکھا کہ کبوتر اور باز نے جب ان مائیکس کے اوپر پرواز کی تو ان کے اڑنے کی آواز بہت زیادہ تھی۔
اس کے مقابلے میں جب برن الو مائیکس کے اوپر سے اڑا تو بالکل کم نہ ہونے کے برابر آواز پیدا ہوئی۔
ماہرین کے مطابق الو کے پر بڑے ہوتے ہیں تاہم پروں کے مقابلے میں اس کا جسم چھوٹا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اڑتے ہوئے کوئی آواز پیدا نہیں کرتا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خاموشی سے اڑنے کی یہ صلاحیت الوؤں کی تقریباً تمام اقسام میں موجود ہوتی ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful