تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

امداد کی آڑ میں امریکہ پاکستان کے خلاف کیا کرنے والا ہے؟ بڑی سازش بے نقاب ہوگئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کانگریس کے رکن ایڈم کنزنگر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو اپنی افغان پالیسی کی تعمیل کےلیے پاکستان کے خلاف سرحد پار سمیت کوئی بھی موثر اقدام اٹھا لینا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ولسن سینٹر میں ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کنزنگر نے کہا کہ ‘اگر زیادہ امداد یا کم امداد سے کام بن سکتا ہے تو میرے خیال میں یہ بہتر ہے لیکن ہمیں حتمی طور پر یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ جب ضرورت پڑے گی تو ہم سرحد پار جائیں گے کیونکہ وہ ناکافی کارروائی کررہے ہیں’۔وہ افغانستان میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے ولسن سینٹر کے سربراہ، ڈائریکٹر، اور صدر جین ہرمین کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے

۔امریکی ریاست الینوئے سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن رکن پارلیمنٹ نے مشورہ دیا کہ امریکا، پاکستان کے حوالے سے اپنی خارجہ پالیسی کو سخت ترین بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں ہمیں پاکستان کے ساتھ سختی برتنے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ جب صدر ٹرمپ اپنی افغان پالیسی پر بحث کررہے ہوں تو وہاں پر پاکستان کا ذکر بھی ضرور آئے گا’۔خیال رہے کہ کنزنگر امریکی فوج میں میجر کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو سرحد بنانے کے حوالے سے کنزنگر نے کہا کہ ‘ہم بارڈر سیکیورٹی اور افغانستان کے بارڈر گارڈز کے منصوبے پر بات کرچکے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس وقت پھیلے ہوئے ہیں’۔

امریکا کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی پر بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن نے کہا کہ ‘ہمیں چند چیزوں کو اپنانے کی ضرورت ہے اور میرے خیال میں ہمیں ایک مرتبہ پھر طالبان، حقانی نیٹ ورک، القاعدہ یا پاکستان میں موجود ان جیسے دیگر گروپس کے خلاف اسٹرائیک کو شروع کرنے کا سوچنا پڑے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پاکستان کو مکمل طور پر پیچھے نہیں کرسکتے کیونکہ وہ دوسرے پہلو سے بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، اور دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال موجود ہے’۔(م۔ش۔ع)

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful