امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کا معاہدہ

دوحہ ( نیوز ڈیسک ) امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے اور مالی معاونت روکنے کے لیے معاہدے پر دستخط کرلیے گئے۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے معاہدہ کو ناکافی قرار دے دیا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے اور قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے لیے مالی وسائل کی روک تھام کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قطر پیش کیے گئے مطالبات کو تسلیم نہیں کرلیتا اس پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں کشیدگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ واحد مقصد ہے، قطری وزیر خارجہ شیخ محمد نے عرب ممالک سے قطر کی معاشی و مالی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل کی۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful