امریکا کا مزید 3ہزار فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے مزید 3ہزار فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کر دیا جس کا مقصد سعودی عرب کے دفاع کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق سعودی عرب میں دو اضافی فائٹر اسکواڈرن، ایک ائیر  ونگ اور ائیر ڈیفنس اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے اور یہ تعیناتیاں گذشتہ ماہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کے بعد لیے گئے فیصلوں کے تناظر میں ہو رہی ہیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ اضافی فوج بھیجنے کا مقصد سعودی عرب کے دفاع کو مزید مضبوط بنانا ہے.
واضح رہے کہ 14 ستمبر 2019 کو سعودی تیل کمپنی آرامکو کی 2 ریفائنریز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے۔پہلا ڈرون حملہ آرامکو کی سب سے بڑی ریفائنری ‘بقیق ‘ پر ہوا جبکہ دوسرا  ڈرون حملہ’ خریص ‘ ریفائنری پر ہوا۔سعودی کمپنی آرمکو کے تحت دمام میں قائم بقیق آئل فیلڈ اینڈ ریفائنری کو دنیامیں تیل صاف کرنے کا سب سے بڑا کارخانہ مانا جاتا ہےاور یہ ریفائنری 7ہزار ملین بیرل تیل روزانہ صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

About وائس آف مسلم

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔