امریکہ اور اسرائیل کو جھٹکا – چین فلسطینیوں کی مدد کو آن پہنچا – بڑے ٹکراؤ کا معرکہ آگیا

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست بنانے کی حمایت کرتا ہے جس کا قیام 1967 سے قبل سرحدی بنیاد پر ہو جبکہ مشرقی یروشلم اس کا دار الحکومت ہونا چاہیے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لو کانگ کا کہنا ہے کہ یروشلم کے معاملے پر چین اسلامی ممالک کے جذبات کو سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یروشلم کی صورتحال کے حوالے سے اقوامِ متحدہ میں قرارداد پیش کی جانی چاہیے جسے بین الاقوامی اتفاق رائے سے منظور کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی معمول کے مطابق دی جانے والی میڈیا بریفنگ میں دیے جس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مماثلت رکھتے اعلامیے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہ کہنا تھا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوں گے جس سے فلسطین کے مسئلے کا دیر پا حل نکالا جاسکے گا۔خیال رہے کہ او آئی سی کے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دار الحکومت تسلیم کیا جاچکا ہے جبکہ اجلاس کے دوران دیگر ممالک کو بھی ان کی حمایت کرنے کا کہا گیا تھا

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful