امریکہ کا بھارت کو پابندیوں سے بچنے کیئے ایف 16 طیارے خریدنے کا مشورہ

۔ روس سے ایس 400 میزائل نظام کی خریداری کے نتیجے میں پیش آنے والی پابندیوں سے بچنے کے لیے امریکہ نے بھارت کو ایف 16 طیارے خریدنے پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کے معاہدے پر دستخط پر واشنگٹن نے نئی دہلی کو غیررسمی طور پر آگاہ کردیا ہے کہ اگر بھارت، امریکا سے ایف 16 طیارے خریدنے کی یقین دہانی کرا دیتا ہے تو وہ کاؤنٹرامریکا ایڈورزریز تھرو سینگزشن ایکٹ (سی اے اے ٹی ایس اے) کے تحت لگنے والی پابندیوں سے بچ سکتا ہے۔ بھارتی وزیردفاع نرمالا سیتھارام اور امریکی ہم منصب جیمز ممیٹس کے درمیان سنگاپور میں 19 اکتوبر کو ہونے والی ملاقات کے حوالے سے دیگر اخبارات نے بھی اسی سے ملتی جلتی رپورٹس شائع کی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی ایک ایسے طیارے کو خریدنے میں دلچسپی نہیں ہے جو پاکستان میں پہلے سے ہی زیر استعمال ہے اور تاحال اس حوالے سے یقین دہانی کرانے سے انکار کردیا ہے۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful