امریکہ کی ایران مخالف پابندیاں غیر ذمہ دارانہ ہیں: روس

ماسکو: بدھ کے روز ماسکو میں بولیویا کے وزیر خارجہ فرنانڈو وانا کنی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں جامع ایٹمی معاہدے میں پائے جانے والے ٹھوس توازن کو واشنگٹن کے حق میں موڑنے کی کوشش ہے جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے نہ صرف جامع ایٹمی معاہدے میں پایا جانے والا ٹھوس توازن درہم برھم ہوجائےگا بلکہ اس سے معاہدے کو بھی سنگین نقصان پہنچے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا اپنے میزائل پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کرنا، سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس کے منافی نہیں ہے کیوں کہ مذکورہ قرار داد میں ایسی کسی پابندی کا ذکر نہیں ہے۔

سرگئی لاو روف نے امریکی پابندیاں جاری رہنے کی صورت میں جامع ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے امکان کے بارے میں صدر ایرانکے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام انجام نہیں پائےگا۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے اپنے وعدوں کی پاسداری اور معاہدے کی خلاف ورزی سے گریز کرے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful