امریکہ کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج

امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے کے فیصلے پر آج پاکستان بھر میں مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کےبعد پاکستان سمیت عالمی برادری نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جب کہ پاکستان نے معاملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدر کے اعلان کے بعد پاکستان میں آج نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں اور تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ کا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ادھر لاہور میں طلبہ تنظیم نے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا اور امریکا مخالف نعرے بازی کی۔
ادھر لاہور میں وحدت یوتھ نے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا اور امریکا مخالف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنےکا اعلان واپس لیا جائے، اگر اعلان واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں۔
پولیس نے مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے احتجاج کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی قونصلیٹ کے راستے سیل کردیئے، قونصلیٹ کے گرد کنٹینرز کھڑے کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے بھی امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے ایف ایٹ کچہری میں احتجاج کیا اور امریکا کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بھارتی اور امریکی پرچم نظر آتش کیا گیا۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful