امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خطرناک آگ میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور ڈیڑھ ہزار سے زائد مکانات جل کے خاکستر ہوگئے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خطرناک آگ میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور ڈیڑھ ہزار سے زائد مکانات جل کے خاکستر ہوگئے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی خطرناک آگ تیز ہواؤں کے باعث چودہ مقامات تک پھیل گئیہ ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دور دور تک دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ امریکی ذرائع کے مطابق اس آگ نے ڈیڑھ ہزار گھروں اور تجارتی مراکزکو جلاکے خاکستر کردیا ہے۔
اس خطرناک آگ میں کم سے کم دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئ ہے۔ تیزی کے ساتھ پھیلنے والی اس آگ میں متعدد افراد زحمی بھی ہوئے ہیں۔
آگ پھیلنے کے بعد بہت سے افراد لاپتہ ہیں، جبکہ بیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ریاست میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے۔
کیلیفورنیا کے علاقے مندو سینو میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہےکہ یہ دھماکے گیس پائپ لائنوں اور گیس لیجانے والے ٹینکروں میں ہوئے ہیں ۔
کیلی فورنیا میں مختلف مقامات پر آگ لگی آگ کے باعث جگہ جگہ گھر اور دیگر عمارتیں شعلوں میں گھری نظر آرہی ہیں۔ موقع پر موجود فائر بریگیڈ کے افراد کا کہناہے کہ اس وقت ان کی ترجیح آگ بجھانا نہیں بلکہ انسانی جانیں بچانا ہے۔

 

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful