امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخا رووا نے کہا کہ امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کے امریکی الزامات انتہائی احمقانہ بات ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف 13 افراد نے ایک ایسے انٹیلی جنس ادارے کے ہوتے ہوئے مداخلت کیسے کر لی جس کا بجٹ اربوں ڈالر ہے اور وہ جدید ترین ٹیکنالوجی رکھتا ہے۔

وفاقی گرینڈ جیوری نے جن روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے ان میں سینٹ پیٹرز برگ کے 12 ملازمین شامل ہیں ۔ ادھر صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی باشندوں پر فرد جرم سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان کی ٹیم کے روسی اہلکاروں سے کسی قسم کے کوئی رابطے نہیں تھے۔ روس نے امریکہ کے خلاف مہم کا آغاز میرے صدارتی مہم کے آغاز سے 2 سال پہلے سے کر رکھا تھا ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful