اندرون سندھ سے سانحہ صفورا کا مرکزی ملزم عمرکاٹھیو گرفتار، سی ٹی ڈی

کراچی: کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے اندرون سندھ کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم عمر کاٹھیو عرف جلال کو گرفتار کرلیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیزکی نشاندہی پراندرون سندھ سے عمرکاٹھیو عرف جلال  کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ عمرکاٹھیو القاعدہ کا رکن اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی بھی رہا ہے  تاہم بعد میں ملزم نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ ملزم نے سندھ میں 2011 میں دہشت گردوں کا منظم  نیٹ ورک قائم کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو عربی زبان پر عبور حاصل ہے جب کہ دہشت گردوں کے لئے فنڈنگ اور ان کو کارروائی کے لئے دیگر سہولیات فراہم کرنا عمر کاٹھیو کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔ ملزم سانحہ صفورا کا بھی سہولت کارتھا جب کہ اس کی بیوی سندھ میں داعش کی خواتین کا نیٹ ورک چلاتی ہے۔ عمر کاٹھیو سے نامعلوم مقام پر تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس کی نشان دہی پر اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful