انفیکشن ٹرانسپلانٹ سرجری میں اموات کی بڑی وجہ ہے، ڈاکٹر ادیب رضوی

کراچی(نیو زڈیسک) سندھ انسٹیٹیوٹ اور یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی نے کہاہے کہ انفیکشن خصوصاً ٹرانسپلانٹ سرجری میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ثابت ہوتی ہے۔انفیکشن بیماریوں سے متعلق 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے پروفیسر ادیب رضوی نے کہا کہ انفیکشن بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ غربت و پسماندگی ہے لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بیماری کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔انھوں نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ اور تہذیب اس بات کی گواہ ہیں کہ ماضی میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے کی بڑی وجہ بھی انفیکشن کی بیماریاں ہوتی تھیں جن میں طاعون، ہیضہ، ٹائیفائیڈ وغیرہ قابل ذکر ہیں، انہوں نے کہا کہ غیر ترقی یافتہ ممالک میں اس بیماری کی وجہ سے50 فیصد عوام زندگی کی جنگ ہار جاتے ہیں۔

About وائس آف مسلم

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.