انقلاب کے بعد پہلی خاتون سفیر کا تقرر

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے 1979ءانقلاب کے بعد اپنی پہلی خاتون سفارتکار کا تقرر کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخام کو ملائشیا میں ایرانی سفارتخانے کی سربراہی دی گئی ہے۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران میں ایک تقریب میں ان کی تعیناتی کا اعلان کیا اور کہا افخام کا انتخاب چند منٹوں میں مکمل ہو گیا تاہم ان کی جگہ انکے متبادل کے انتخاب میں 4 ماہ لگے۔ افخام اس سے قبل وزارت خارجہ کی پہلی خاتون ترجمان کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ ظریف نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2 سال کے دوران اپنے فرائض وقار، بہادری اور بصیرت کے ساتھ نبھائے ہیں۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful