اڈیالہ جیل سے قیدیوں کے راشن کی چوری کا انکشاف

راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے قیدیوں کے راشن کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، راشن کی بوریاں سوکھی روٹیوں کی بوریوں کے نیچے چھپا کر منتقل کی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے سرکاری راشن پولیس ہڑپ کرنے لگی ہے، سرکاری راشن جیل کے باہر گودام منتقلی کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ٹھیکیدار نے سرکاری راشن اپنے کارندوں کے ساتھ مل کر جیل کے باہر گودام میں منتقل کیا۔

قیدیوں کے لیے لائے گئے راشن کی بوریاں سوکھی روٹیوں کی بوریوں کے نیچے چھپا کر منتقل کی جاتی ہیں، سرکاری راشن میں چاول، دالیں شامل ہیں، سرکاری راشن لے جانے والی گاڑی کا نمبر بھی سامنے آگیا لیکن حکام کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

پولیس اہلکار جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ روٹیوں کے ٹکڑوں کی آڑ میں چاول، چینی، پتی گھی اور دیگر چیزیں جیل سے باہر لے جائی جاتی ہیں، اس کام میں جیل کا ٹھیکے دار اور دیگر ملوث ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے اہلکار جاوید کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ویڈیو کو پرانا قرار دے دیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق اس وقت کی ہے جب اہلکار جاوید اور ٹھیکے دار کے درمیان اچھے تعلقات تھے اور گاڑی میں لے جائے گی صرف سوکھی روٹیاں ہیں اس میں راشن کی موجودگی بے بنیاد ہے۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful