اگر دشمن نے پہل کی تو بھر پور جواب دیںگے،نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ نیو ل چیف نے شمالی بحیرہ عرب میں تعینات بحری جہازوں کا دورہ بھی کیا، نیول چیف کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ ہم جارحیت نہیں چاہتے، اگر دشمن نے پہل کی تو بھر پور جواب دیںگے،پاکستان امن پسند ملک ہے مگر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نیول چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔ انھوں نے  موجودہ صورت حال میں افسران اور جوانوں کو ہمہ وقت انتہائی مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا تھاکہ بھارتی آبدوز کی بروقت سراغ لگانا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہمارا غیر متزلزل ایمان ، ہمت اور وطن کی حفاظت کا جذبہ ہماری صلاحیتوں کو استحکام عطا کرتا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.