اگر لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوئےتو ہم بھی اپنی گرفتاریاں دیں گے۔علی حسین سے خصوصی ویڈیوانٹرویو

کراچی: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دی جانے والی ڈیڈ لاک یوم عاشور کو ختم ہونے کے بعد  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حسن ظفر نقوی نے عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شیعہ گمشدگان کی بازیابی کے لئے جمعہ کو گرفتاری دینے اور ملک گیر تحریک کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ہمارے نمائندہ نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی سے ایک تفصیلی ویڈیوانٹرویو کی ہے

  لاپتہ افراد کی بایابی کیلئے ہم اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، مختلف سطح پر ہم نے اپنا مؤقف پہنچایا ہے، ہمیں قوی امید ہے، ہم مایوس نہیں ہیں، ہم ناامید نہیں ہیں، ملت تشیع کا اپنے ملکی اداروں پر بھرپور اعتماد ہے، ہمیں قوی امید ہے کہ ہماری آواز سنی جائے گی اور ادارے ہمارے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، ہمارے ملکی ادارے ہمارے مطالبے پر مثبت ردعمل دیں گے، ہمارے اداروں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ہے، پہلے بھی اداروں ہمیں مثبت ردعمل دیا ہے، ان شاء اللہ لاپتہ شیعہ افراد کا معاملہ عنقریب حل ہوگا، جس طرح علمائے کرام نے منبروں سے آواز حق بلند کی ہے، انتہائی خوش آئند ہے۔

 ہمارے لئے بہت مشکل ہو رہا ہے کہ جب ہماری مظلوم مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ ہمارے گھروں میں آتے ہیں، مجالس میں آتے ہیں، ہم سے مخاطب ہوتے ہیں، ہم سے یہ پوچھتے ہیں کہ ہمارا جرم بتاؤ، تو ہمارے پاس جواب نہیں ہوتا، جب ہمارے پاس جواب نہیں ہے، جبکہ ہم اس ملک کے آئین اور قانون کے پابند محب وطن شہری ہیں، آئین و قانون کی پاسداری چاہتے ہیں، تو آپ ہمیں بتائیں کہ ہم اپنی ملت کو کیا کہیں کہ آپ جائیں اور سڑکوں شاہراؤں پر جلاؤ، گھیراؤ اور احتجاج کریں، نہیں، ہمارے پاس فقط ایک ہی راستہ رہ جاتا ہے کہ ہم یہ کہیں کہ آپ اگر کچھ نہیں کرسکتے، تو ادارے کم از کم یہ تو کرسکتے ہیں کہ ہمیں بھی گرفتار کر لیں، کیونکہ نہ تو ہم اپنے لاپتہ شیعہ افراد کو ان کے حال پر چھوڑ سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے مظلوم خانوادوں کو تنہا چھوڑ سکتے ہیں، ہم ہر صورت ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کا دکھ درد ہمارا دکھ درد ہے، مجھے قوی امید ہے کہ ہمیں اپنی گرفتاریاں دینے کی نوبت ہی نہیں آئے گی اور ہمارے بے جرم و بے گناہ لاپتہ شیعہ افراد بازیاب ہو جائیں گے، لیکن اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تو جیسا کہ منبر حسینی سے علمائے کرام نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہمیں بھی گرفتار کر لیا جائے، تو ہم بھی اپنی گرفتاریاں دیں گے۔

بشکریہ اسلام ٹائمز

 

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful