ایان علی کی رہائی کا پروانہ جاری ، لینے کیلئے بھائی اڈیالہ جیل پہنچ گیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کی رہائی کا پروانہ جاری ہوگیاہے جبکہ ماڈل کو لینے کے لیے اس کا بھائی اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان نے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کی جس کے بعد مچلکے منظور کرتے ہوئے رہائی کی روبکار جاری کردی جسے لے کر عدالتی عملہ اڈیالہ جیل روانہ ہوگیا۔
دوران سماعت عدالت نے ضمانتیوں سے اُن کا نام پوچھا توایک نے اپنا نام شوکت بھٹی بتایااور کہاکہ وہ ماڈل ایان علی کے ضمانتی ہیں ، مزید استفسار پر شوکت بھٹی نے بتایاکہ ایان علی گوجر خان کی رہائشی ہیں ، ان کے والدکانام راجہ حفیظ ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی ریکارڈ میں ایان علی کا پتہ کراچی درج ہے ، آپ کرائے ضمانتی تونہیں ، ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد فاضل جج نے رہائی کی روبکارپر دستخط کردیئے ۔
جیل حکام کاکہناتھاکہ ایان علی کی رہائی جیل مینوئل کے مطابق ہوگی ، خاتون ملزمہ کو کسی محرم کے سپرد کیا جاتاہے جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایان علی کو لینے کے لیے ان کے بھائی جیل میں پہنچ گئے ہیں ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful