ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے ۔پانچ دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے ان حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور 7زخمی ہو ئے ۔
تفصیل کے مطابق ایران میں چند ہی گھنٹو ں میں دہشت گردی کے دو بڑے واقعات پیش آئے،پہلے ایرانی پارلیمنٹ پر 3دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے کچھ دیر بعد خاتون سمیت 2دہشت گردوں نے تہران کے جنوب میں واقع امام خمینی کے مزار پر بھی خودکش دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ۔مزار پر حملہ آور خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا یا جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ۔کچھ ہی دیر بعد بین الاقوامی کالعدم جماعت داعش نے حملو ں کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful