ایران اور گوادر بندرگاہ کی مخالفت۔۔ حقیقت سامنے آ گئی

گوادر: ایران نے چاہ بہار کا کنٹرول بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوادر میں سی پیک منصوبے کی تقریب سے خطاب میں ترکی میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا بکدیلی نے ایران کی جانب سے گوادر بندرگاہ کی مخالفت کی خبروں کو بے بنیاد جھوٹ اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران گوادر بندرگاہ کے خلاف ہرگز نہیں بلکہ ایران چاہ بہار اور گوادر بندرگاہ کے درمیان قریبی تعاون چاہتا ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ چاہ بہار ایران میں ہے بھارت میں نہیں، جس کا تمام کنٹرول ایران کے پاس ہی ہے اور رہے گا پاکستان ایران کا برادر ملک ہے اور ایران کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful