ایران دہشتگردی کا چیمپئن تھا ہم نے اسے زیر کر دیا۔ ٹرمپ

تہران کو کسی بھی صورت میں ایٹمی طاقت بننے نہیں دیا جائیگا۔شمالی فرانس میں ڈی ڈے کی 75ویں تقریب کے موقعے پر فرانس کے صدر اور امریکی ہم منصب کی ملاقات ہوئی۔ فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران چاہے تو ایٹمی تنازعے پر بات چیت ہوسکتی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ اقتدار میں آئے تو ایرانی دہشتگردی کے چیمپین تھے لیکن اقتصادی پابندیوں اور امریکی دھمکیوں نے تہران کو زیرکردیا۔ٹرمپ نے کہاکہ ایران ملک کے طور پر ناکام ہوچکاہے۔فرانس کے صدر ایمانوعیل میکرون نے کہاکہ ٹرمپ کا اعلان اہم ہے۔ہمیں تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے

About VOM

وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔