ایران میں غیرقانونی ترکی جانے والے 11 پاکستانی جاں بحق ہوگئے

انسانی سمگلرز کے ذریعے غیرقانونی طریقہ سے ترکی جانے کی کوشش میں 25 نوجوان ایران میں گلیشیرز کی سلائیڈنگ سے برف تلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع کے 25 نوجوانوں کے ایک گروپ کو انسانی اسمگلرز نے سہانے خواب دکھائے اور فی کس ڈیڑھ لاکھ میں زمینی راستہ سے غیرقانونی طور پر ایران تک پہنچانے کیلیے آمادہ کیا۔ بچ جانے والے نوجوان خضرعباس کے مطابق ایجنٹ لاہور کا تھا جو ٹھیک نام نہ بتاتا تھا اس نے سب کو لے جانا تھا، جب 25 نوجوان غیرقانونی طور پہ بارڈر پار کرنے نکلے تو وہ پیچھے رہ گیا اور نہ جا سکا، بعد میں پتا چلاکہ گلیشئرز کی سلائیڈنگ سے سب برف تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن بعد ازاں ایجنٹ نے 11 کی موت سے متعلق ہمیں بتایا۔

About وائس آف مسلم

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.