ایران کا جوہری معاہدہ خطے کےلئے گیم چینجر ثابت ہو گا:آصف علی زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری معاہدہ خطے کےلئے گیم چینجر ثابت ہو گا ،معاہدہ خطے میں امن استحکام اور ترقی کا باعث بنے گا ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایران اور 6عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،معاہدہ سفارتکاری اور مذاکرات کی جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کی روح کے مطابق معاہدے پر عملدرآمد تمام سٹیک ہولڈرزکی ذمہ داری ہے ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ایران کا جوہری معاہدہ خطے کےلئے گیم چینجر ثابت ہو گا ،جوہری معاہدہ خطے میں امن ،استحکام اور ترقی کا باعث بنے گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن کا خواب پیپلزپارٹی نے حقیقت میں بدلا، جوہری معاہدے سے گیس پائپ لائن معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوں گی۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful