ایران ہر دائرے میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے، ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی

کراچی: شہر قائد میں متعین ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے جماعت اسلامی سندھ کے ہیڈ کوارٹر قباء آڈیٹوریم کراچی میں صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے جامع مسجد قباء اور قباء کمپلیکس کا دورہ کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ایرانی قونصل جنرل کا استقبال کیا اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایران کے جرائتمندانہ مؤقف کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، عالمی حالات کے پیش اتحاد امت آج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان و ایران کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہونا چاہئے، فوری طور پر پاکستان و ایران میں بنکاری تعلقات قائم کرنے و فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے اہل پاکستان کیلئے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ دوست ملک ہے، ایران ہر دائرے میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے، دونوں پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہیں، دونوں ایک دوسرے کے خیر خواہ اور مفادات کے محافظ ہیں۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، عبدالغفار عمر، مظفر احمد ہاشمی اور لئیق احمد خان بھی موجود تھے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful