ایم کیو ایم کےاہم ترین رکن قومی اسمبلی کی خاموشی سےوطن واپسی، کراچی کوخیرآباد کہہ کراسلام آبادرہائش اختیار کرلی، حیران کن وجہ بھی سامنےآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل امریکا سے پاکستان پہنچ گئے، رشید گوڈیل دو ماہ پہلے امریکا گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل علاج ادھورا وطن پہنچے تو کراچی کو خیر باد کہتے ہوئے اسلام آباد میں رہائش اختیار کرلی ۔نھی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اپنا اپارٹمنٹ بیچ کر امریکا میں علاج کے لیے رقم کا انتظام کیا تھا۔پہلے مرحلے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں علاج کے دوسرے مرحلے کے لیے چوبیس اگست کی تاریخ دی ہے۔ان کے پاس اب مزید رقم نہیں بچی ہے۔
انہوں نے دریافت کیا کہ ان کے پاس علاج کے پیسے ختم ہو گئے، علاج کا دوسرا مرحلہ کیسے مکمل کراوٴں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب کوئی ریہائش نہیں اس صورتحال کے باعث انہوں نے اسلام آباد میں مستقل رہائش اختیار کر لی ہے،وہ قومی اسمبلی کی حیثیت سے پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل گذشتہ سال اگست میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful