ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان افسوسناک ہے، دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان کو افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

بھارتی وزیراعظم کے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق بیان پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے ردعمل میں کہا کہ نریندرمودی کا بیان انتہائی تشویش ناک ہے، سیاسی مقاصد کیلئے ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام آئےگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کے استحکام کےلئے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ضروری ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے تو ہمارے پاس بھی ہے، ہمارے ایٹمی ہتھیار دیوالی پر چلانے کیلئے نہیں ہیں، بھارت نے اب پاکستان کی دھمکیوں سے ڈرنا چھوڑنا دیا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.