ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی لگائی جائے، 122 ممالک نے معاہدہ منظور کر لیا

نیویورک ( نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ میں 122 ممالک نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کیلئے عالمی معاہدہ منظور کر لیا۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور ایٹمی طاقت کی حامل ریاستوں نے مخالفت کی تھی اور مذاکرات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ ہالینڈ نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ سنگاپور غیر حاضر رہا۔ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک نے اس پابندی کو غیر حقیقی قرار دیکر مسترد کر دیا تھا کہ دنیا میں 15 ہزار ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کیلئے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ امریکہ، برطانیہ، روس، چین، فرانس، بھارت، پاکستان، شمالی کوریا اور اسرائیل نے مذاکرات اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ معاہدہ منظور کرنے والے 122 ممالک کا کہنا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک پر زور دیں گے کہ وہ سنجیدگی سے ایٹمی ہتھیار کم کریں۔ بتایا گیا ہے کہ جاپان نے بھی ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful