اے-سی کے بغیررکھیں گھرکو ٹھنڈاٹھار ، بہت ہی آسان طریقہ

شدید گرمی اور لوہم سے ساری توانائی چھین لیتی ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ گرمیوں کے توڑ کے لیے ائیر کنڈیشنر کا استعمال انتہائی ضروری ہے، لیکن بڑھتی ہو ئی مہنگائی کے دور میں ضروری نہیں ہے کہ گرمیوں کے موسم میں ہر گھر میں اے سی کی ضرورت ہو، بلکہ اے سی کہ بغیر بھی کچھ ایسے طریقےبھی ہیں جنہیں اپناکر آپ اپنا گھر ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں ۔
وہ کونسےطریقے ہیں، آپ کو بتاتے ہیں ۔
• سب سے بڑا مسئلہ چھت کا ہوتا ہے۔ سورج کی ساری تپش چھت پر پڑرہی ہوتی ہے جس وجہ سے گھر مسلسل گرم ہورہا ہوتا ہے۔ اس لیے سب سے پہلے چھت کو ٹھنڈا کرنے کی فکر کرنی چاہیے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے گھر میں یا اگر ہوسکے تو چھت پرپودوں کا بندوبست کریں۔ اصل میں کھاد میں گرم ہوا کو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، یوں چھت بھی ٹھنڈی رہتی ہے اور گھر بھی۔ اس کے علاوہ جب بھی گھر میں رنگ کروائیں تو چھت پر سفید رنگ ہی کروائیں کیونکہ سفید رنگ میں بھی یہ خاصیت ہے کہ وہ گرمی کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے۔
• گھر میں موجود پردے یا بلائینڈز کو دن میں بند رکھیں۔ کھلی کھڑکیوں سے گرم ہوائیں گھر میں داخل ہوتی ہیں جس کی وجہ سے گھر گرم ہوجاتا ہے۔ آپ سورج غروب ہونے کے بعد کھڑکیاں کھول سکتے ہیں تاکہ ٹھنڈی ہوائیں اندر آسکیں۔
• گرمیوں میں ململ کی چادروں سے احتیاط کی جائے۔ کاٹن کی ہلکے رنگ کی چادریں استعمال کریں کیونکہ کپڑے اور رنگ سے بھی گرمیوں کا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ہلکے رنگ سے گرمی زیادہ پریشان نہیں کرتی۔
• کوشش کریں کہ برقی آلات کا استعمال کم سے کم کریں، اور اگر ضرورت زیادہ ہے تو استعمال کے فوری بعد بند کردیں کیونکہ ان آلات سے گرمی کا اخراج ہوتا ہے اور گرم موسم میں زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔
• صرف گھر کو ہی نہیں بلکہ اپنے جسم کو بھی ٹھنڈا رکھنے سے گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔ جب بھی گھر میں ہوں تو کوشش کریں کہ شربت یا ٹھنڈے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
• گھر میں ایسا نظام بنائیں کہ ہوا آر پار ہوسکے، پھر دن کے وقت ایگزاسٹ فین کے استعمال سے بھی گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔
• کیا آپ کے بچے فریج کھول کر ٹھنڈی ہوا کے حصول کے لیے اُس کے پاس کھڑے ہوتے ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو اُن کو ایسا کرنے سے روکیں کیونکہ فریج کی مشین دروازہ کھلنے پر مزید تیزی سے کام کرتی ہے اور کمرہ مزید گرم ہوجاتا ہے۔
• گھر میں تازہ پھول رکھیں کیونکہ پھول گھر کے ماحول کو خوشگوار کردیتے ہیں اور یوں کمرے بھی ٹھنڈے رہتے ہیں۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful