بابائے انسانیت عبدالستا ر ایدھی کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

کراچی ( نیوز ڈیسک ) عظیم سماجی رہنما اور بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ایدھی صاحب کے یوم وفات پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گااور ان کے بلند درجات کیلئے دعائیں اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بے سہاروں کا سہارا بننے والے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا ، آج ان کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے جس کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ایدھی صاحب کی سوانح نگار تہمینہ درانی نے وزیراعظم سے عام تعطیل کا مطالبہ کیا ہے۔ عبدالستار ایدھی حیات تھے تو انسانیت کا روپ تھے دنیا سے رخصت ہوئے تو بابائے خدمت بن گئے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.