New Delhi: External Affairs Minister Sushma Swaraj speaks during the ministry's Annual Press Conference on completion of 4 years of the NDA government, in New Delhi on Monday, May 28, 2018. (PTI Photo/Shahbaz Khan) (PTI5_28_2018_000121B) *** Local Caption ***

بالا کوٹ حملہ، بالآخر بھارت نے سچ بول دیا

حملے میں کوئی پاکستانی شہید نہیں ہوا۔

بھارت نے جموں کشمیر میں 14 فروری کو ہونے والے خودکش حملے میں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد 26 فروری آزاد کشمیر کے علاقے بالا کوٹ میں حملے اور سیکڑوں پاکستانیوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جسے پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جہازوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، اس دوران ایک طیارے نے اپنا پے لوٹ بالا کوٹ میں گرایا تھا جس میں ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص معمولی زخمی ہوا تھا۔

بالآخر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بالاکوٹ حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں کوئی بھی پاکستانی فوجی یا شہری ہلاک نہیں ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل دے دیا، ترجمان پاک فوج نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ بالآخر بھارتی وزیر خارجہ نے سچ بول دیا۔

آصف غفور نے اپنے پیغام میں لکھا کہ دیر آید درست آید، آخر کار سشما سوراج نے سچ بول دیا، زمینی حقائق نے بھارت کو حقائق بیان کرنے پر مجبور کردیا، امید ہے بھارت باقی جھوٹ پر بھی سچ بولے گا۔

پاک فوج نے بھارتی حملے کے جواب میں 27 فروری کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 2 طیاروں کو تباہ کیا اور بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا، جسے وزیراعظم کے جذبۂ امن کے تحت رہا کردیا گیا تھا۔

About وائس آف مسلم

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.