تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

باکمال لوگ۔۔۔۔لاجواب سروس

شروع کہا سے کرو دل خون کے آنسو رو رہا جذبات پر قابو نہیں سر زمین بے آئین گلگت بلتستان پر قبضہ مافیا (حکومت پاکستان) کی راج ہے سبسڈی کے نام پر جی بی کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا یہ لوٹ مار کوئی اور نہیں بلکہ حکومت پاکستان کی سر پرستی میں ایک سازش کے تحت 70 سالوں سے جاری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیٹکو ۔۔۔۔۔🚌🚌
یہ ادارہ اس وقت گلگت بلتستان میں ایک مقدس گائے کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہر سال کروڑں کی عوامی پیسوں سے سبسڈی دی جا رہی یہ ادارے سب سے زیادہ غریب عوام کو لوٹ نے میں مصروف ہے اگر ہم جائزہ لے تو اس وقت کراچی سے اسلام آباد نجی ٹرانسپورٹ سروسز کا کرایہ 1500 سے 1800 سو تک ہے جب کہ سبسڈی والے نیٹکو میں کرایہ 2000 ہزار ہے اسلام آباد سے گلگت نجی بسوں میں کرایہ 1200 سے 1500 سو تک کرایہ جب کی باکمال بس میں 1800 سے 2000 تک ہے اس لوٹ مار کے لیے ایک الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے وہ ہے “ڈائیوو بس” گلگت بلتستان کے 90٪ لوگوں کا ڈائیوو کا مطلب ہی نہیں پتہ اس باکمال سروس میں ہونے والے کرپشن کے داستان سب کے سامنے ہے لیکن ہمارے نوجوان آج کل ناچ گانے کے محفلوں میں مصروف ہے آواز اٹھانے نے لیے فرصت نہیں اگر ہم جیسے فارغ لوگ اپنے اور پر ہونے والے مظالم پر زبان کھولنے کی کوشش کی تو کبھی گھر پر چھاپے تو کبھی قاتل کرنے کی دھمکیاں پھر بھی آواز بلند کرنے کی کوشش تو اے ٹی اے تو صرف ہم گلگت بلتستان کے لیے ہی بنایا ہے۔
ایک سال سےمیں اس ادارے کا بائیکاٹ کر رہا لیکن آج ایک عزیز کو رخصت کرنے نیٹکو کراچی آفس جانا ہوا جہاں اس باکمال سروس کی ایک بس پر نظر پڑی جس کی تصویر زیر نظر ہے اور یہ بس اس وقت روٹ پہ نکالنے کی قابل نہیں لیکن یہ اس وقت نیٹکو ڈائیوو سروس کا حصہ ہے۔
جی بی کے نوجوانوں سے التجاء ہے کہ ان ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ آج مالی نقصان تو کل جانی نقصان اٹھانا پڑےگا۔
آخر میں تمام دوستوں سے نیٹکو سروس کی بائیکاٹ اور اس سروس کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

یاور عباس
جہاد القلم

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful