برطانوی پولیس عمران فاروق قتل کیس کے تین ملزمان سے تفتیش کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: برطانوی میٹرو پولیٹن پولیس کی پانچ رکنی ٹیم عمران فاروق قتل کیس کے تین ملزمان سے تفتیش کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی۔

ان ملزمان کو جن میں سے ایک کراچی اور دو کوئٹہ میں ایف سی کی تحویل میں تھے پہلے ہی اسلام آباد پہنچایا جا چکا ہے اور برطانیہ نے ان تک رسائی کے لئے درخواست دی تھی۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چند روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ برطانوی پولیس کو ایک ملزم تک رسائی کی اجازت دی گئی ہے تاہم ان کا کہناتھا کہ تینوں ملزمان کو اسلام آباد لایا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ برطانوی ٹیم براہ راست تفتیش کرے گی یا بالواسطہ ، تاہم ابھی تک وزارت داخلہ نے اس حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا۔

ان ملزمان کو کافی عرصہ قبل حراست میں لیا گیا تھا تاہم ان کی گرفتار ی کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا اور گذشتہ دنوں پہلی بار وزیر داخلہ نے اس حوالہ سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا جبکہ میڈیا پہلے ہی ان کی گرفتاری کی خبریں دیتا رہا ہے۔

 

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful