برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، راجہ فاروق

وائلس آف مسلم۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی اور کشمیری نژاد ممبران ہمارا اثاثہ ہیں، ہمارا کیس مضبوط، دلائل میں جان اور تحریک آزادی حق و سچ پر مبنی ہے۔ کشمیریوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کسی صورت میں نہیں رہنا۔ ارکان پارلیمنٹ، انسانی حقوق کے ادارے اور دنیا بھر کے جمہوری لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ فاروق خان کا کہنا تھا کہ کلگام میں بھارتی فوج نے قتل عام کیا ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے، منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful